راولپنڈی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، 22 علاقے ہوں گے سیل

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف شہروں میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے

راولپنڈی کے22علاقوں میں 2ہفتےکےلیےاسمارٹ لاک ڈاوَن کر دیا گیا،راولپنڈی کے22علاقےآج سے30جون تک مکمل سیل رہیں گے،

جاری نوٹفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن راول ٹاؤن اور کینٹ کے علاقوں میں کیا جائے گا۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں ڈھیر حسن آباد، ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، جھاورہ،ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی، علامہ اقبال کالونی میں سلیکٹڈ لاک ڈاون ہو گا۔

راول ٹاون کی یونین کونسل 21 سے 29 تک الگ الگ سلیکٹڈ ڈاون کیا جائے گا۔راول ٹاون کے علاقوں ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، اقبال ٹاون، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، کری روڈ، علی آباد، ڈھوک علی اکبر، صادق آباد میں سلیکٹڈ لاک ڈاون ہو گا۔ راول ٹاون کے علاقوں مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائیٹ ٹاون بلاک اے، بلاک سی، خرم کالونی، مسلم ٹاون میں بھی سلیکٹڈ لاک ڈاون ہو گا۔

جاری نوٹفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں کے داخلی خارجی راستوں کو مکمل بند کیا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ پٹرول پمپس، تندور، پھل سبزیوں گوشت کی دکانیں، ڈیری شاپس، کیمسٹ، اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھولی جا سکیں گی۔ تندور، گروسری شاپس، پٹرول پمپس صبح نو سے شام سات بجے تک کھولی جائیں گی۔ڈیری شاپس، بیکری، چکن، گوشت، پھل سبزیوں کی دکانیں صبح سات سے شام سات بجے تک کھولی جائیں گی۔ بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز،ریسٹورینٹس، نجی و پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد ، حیدرآباد، فیصل آباد سمیت ملک بھر کے 20 سے زائد شہرون‌ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے

Leave a reply