سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر منظم گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کر لیا،
ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سلمان اور جنت گل عرف ٹنگا کو گرفتار کیا،
ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 02 لاکھ روپے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی ، ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی، سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پرایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دی