راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، اغوا ہونے والا 7 سالا بچہ بازیاب
بھاری تاوان کی خاطر ٹیکسلا سے اغواء ہونے والا 7 سالہ بچہ بازیاب ہو گیا ہے اور اغواء کار گرفتار کر لیا گیا ہے.
اغواء کاروں نے 12 جنوری 2021 کو بچے کو اغواء کرکے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا. سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی پوٹھوہار سید علی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جنھوں نے 9 روز کی مسلسل محنت سے اغواء کار کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا ہے.
ایس پی پوٹوھار نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ، اغواء کار نے بچے کو چیز دلانے کے بہانے اغواء کیا تھا.
انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی پر سی پی او محمد احسن یونس رات گئے ٹیکسلا پہنچے ، بچے سے بات چیت کی اور اسے خود والدین کے حوالے کیا ہے، بچوں پر تشدد اور اغواء جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، سنگین جرم کے ملزمان کڑی سزا کے مستحق ہیں.
سی پی او محمد احسن نے کہا کہ والدین کو ان کا پھول واپس دلانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ایس پی پوٹھوہار اور تمام ٹیم شاباشی کی مستحق ہے.
بچے کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ کنے راولپنڈی پولیس کو زبردست خراج تحسین کی پیشکش کی ہے.