راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح، پہلی ٹرین روانہ

0
57
train

راولپنڈی: راولپنڈی سے کراچی جانے والی نئی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اور پہلی ٹرین کراچی کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ یہ ٹرین 24 گھنٹے میں اپنی منزل تک پہنچے گی. سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ نے کیا۔ یہ ٹرین 16 کوچز پر مشتمل ہے اور راولپنڈی سے براستہ جہلم، گجرات، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی اور حیدرآباد سے ہو کر کراچی جایا کرے گی۔ سرسید ایکسپریس ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے۔ٹرین میں مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور آٹھ اکانومی کوچز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ٹرین میں ایک ڈائننگ کار بھی موجود ہے، جس میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی نے سنبھالی ہے۔ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین میں فری وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اور ٹکٹ کی خریداری موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے گھر بیٹھے کی جا سکے گی۔ سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3 ارب روپے آمدن ہونے کا امکان ہے۔ریلوے حکام کے مطابق، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری کی راہ ہموار ہوگی اور ریونیو میں اضافہ متوقع ہے۔ سی ای او ریلویز عامر بلوچ نے کہا کہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے، جس سے ریلوے کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

Leave a reply