راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ

0
33

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے ٹاس پاکستان نے جیت لیا اور بنگالی ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی،

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 3رنز پر گرگئی،سیف حسن صفر پرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آوَٹ ہو گئے،بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 3رنز پر گرگئی،تمیم اقبال 3رنز بنا کرمحمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں‌ گے، فاسٹ باولر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، عابد علی نے ڈیبیو میں‌ اچھی کارکاردگی دکھائی، ٹیسٹ ٹیم میں‌ کوئی تبدیلی نہیں‌ کی گئی، بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے، ٹیم میں‌ نئے کھلاڑیوں‌ کیلئے اچھا موقع ہے۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کی ٹیم لاہور میں بھی سیریز کھیل چکی ہے،جس میں دونوں میچ ہاری تھی اور تیسرا بارش کی نذر ہو گیا تھا،

Leave a reply