راولپنڈی کی فوجی کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کی فوجی کالونی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکا گیس لیکج سے ہوا اور آگ لگنے سے جھلس کر 3 بہنیں اور 2 بھائی زخمی ہوگئے

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ گیس لیکج کا کہا گیا ہے لیکن مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، کہ دھماکا کیسے ہوا.

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے.ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گھر میں لگی آگ کو فوری بجھا دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئے تھے،محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا

اس سے قبل 10 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

Shares: