راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح

راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار فتح حاصل کر لی،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگر اور 44 رنز سے شکست دی. پاکستان نے دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی.

پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 233 رنز بنائے،پہلی اننگزمیں پاکستان کوبنگلہ دیش کےخلاف 212رنزکی برتری حاصل ہوئی،دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 168رنزپرآوٹ ہو گئی

پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، یاسر شاہ نے اچھی باؤلنگ کی،دو وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسرشاہ کی 4،4وکٹیں ہین،شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کی ایک ایک وکٹ ہے.

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنےوالےکم عمرترین باولر بن گئے،بنگلہ دیش کے خلاف بابر اعظم 143 رنز بنا کر نمایاں رہے،شان مسعود 100 ،حارث سہیل 75 اور اسد شفیق نے 65 رنزبنائے،کپتان اظہر علی34،محمد رضوان10،یاسرشاہ5اورعابد علی صفرپر آوَٹ ہوئے

Comments are closed.