رواں برس ادائیگی حج کا حتمی فیصلہ کب تک متوقع؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں برس حج کوٹہ 80 فیصد کم ہونے کا امکان ہے ، حج سےمتعلق سعودی حکومت مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے تاہم سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجاوز بھی زیر غور ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج نے حج کے حوالہ سے معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنززیرغورہیں، حتمی فیصلہ سے قبل سعودی عرب پاکستان سے مشاورت کرے گا حالات بہتر ہوں گے تو دیگر ممالک سے لوگ جائیں گے بصورت دیگر سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کر سکیں گے.
قبل ازیں سعودی حکام کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا جا چکا ہے کہ وہ حج کرنے کے پلان کو اس وقت تک روک دیں جب تک کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔
سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح کی جانب سے پاکستان کو خط مین کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے افراد کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،آپ سے گزارش ہے کہ اس سال حج کے معاہدے اسوقت تک نہ کریں جب تک کرونا کی سمت کا تعین نہ ہو،سعودی حکومت مشاورت کر رہی ہے ، احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں،اس حوالہ سے جو بھی نیا فیصلہ ہو گا، آگاہ کر دیا جائے گا ، اگر کسی سوال کا جواب چاہئے ہو تو ای میل کے ذریعے رابطہ کر لیں
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
وفاقی وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج سے رابطہ،کرونا وائرس، زائرین کے حفاظتی انتظامات بارے گفتگو
کرونا وائرس ،حج کی ممکنہ منسوخی،ماضی میں حج کتنی مرتبہ نہیں ہوا؟ وجوہات کیا تھیں
وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کی تھی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کر سکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں