رواں ہفتے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوگیا
پاکستانی روپیہ رواں ہفتے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مزید کمزور ہوگیا جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والے 1.5 ارب ڈالر بھی روپے کو سہارا نہیں دے سکے۔
رواں ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی اڑان بلند رہی اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.63 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈالر 222.46 روپے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 227 روپے سے بڑھ گئی۔ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2.60 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 227.50 روپے تک پہنچ گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 9.10 روپے بڑھ کر 256.15 روپے ہوگئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 11.25 روپے اضافے سے 261.50 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 4.95 روپے بڑھ کر 221.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 7.05 روپے اضافے سے 225.70 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی انٹربینک قیمت 44 پیسے بڑھ کر 59.20 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے اضافے سے 60.40 روپے ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
دیپیکا اور کترینہ کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی