ادارہ شماریات نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئیے ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر اس ہفتے مہنگائی میں 30.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ٹماٹر 22.71 فیصد، کیلے 7.4 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد مہنگا ہوا۔چکن کی قیمتوں میں 1.22 فیصد، چینی 0.87 فیصد اور پیٹرول ایک فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے پیاز 14.42 فیصد اور انڈے 11.19 فیصد سستے ہوئے۔دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکچ کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکچ دیا جائے گا۔ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہوگا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔
آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی۔ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔ملک میں بینکوں سے گاڑیوں کی خریداری کے رجحان میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ بینکوں سے گاڑیوں کی فنانسنگ مسلسل 18 ماہ سے گرواٹ کا شکار ہے۔سالانہ بنیادوں پر آٹو فنانسنگ میں 25.6 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ دسمبر 2023 میں آٹو سیکٹر میں 251 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی۔ دسمبر 2022 میں 337 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر کار فنانسنگ میں 2.3 فیصد کی کمی رہی۔ نومبر 2023 میں 257 ارب کی کار فنانسنگ کی گئی تھی۔ جولائی 2022 سے آٹو فنانسنگ میں گراوٹ کا رجحان ہے۔