سینیٹ اجلاس میں رضاربانی اور شبلی فراز کے مابین تلخ کلامی

0
79

سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور شبلی فراز کے مابین تلخ کلامی ہوئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزراء کے نہ آنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور بعد ازاں ایوان سے واک آوٹ کیا. تو اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ آپ روزانہ بلاوجہ احتجاج کرتے ہیں. ہم آپ کو تحمل سے سنتے ہیں لیکن آپ روز احتجاج کرتے ہیں. آپ ایوان کی کاروائی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں. وزراء کے نہ آنے پر اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کر گئی. پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہا کہ اب تووزارت داخلہ کےوفاقی وزیرموجود ہیں وہ وزیر داخلہ ہیں جو چھترول کرنا چاہ رہے ہیں ،شاید سوالوں کا بھی چھترول ہوگیا ہے ،وزارت داخلہ کے 10سوالات میں سے9 کےجوابات موصول نہیں ہوئے ،وزیر داخلہ کہاں ہیں؟متعلقہ وزیر کو سوالات کے جواب دینے چاہییں، شبلی فراز نے رضاربانی کو کہا کہ جب آپ چیئرمین سینیٹ تھےتوایجنڈے کےعلاوہ نکتہ اعتراض پربات نہیں کرنےدیتےتھے.

Leave a reply