تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، رضا ربانی کا بڑا فیصلہ، تحقیقات کیلئے پی پی کی بھی کمیٹی قائم

0
91

سابق چیئرمین سینیٹ پی پی کے رہنما نے سینیٹ سے استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپنا استعفیٰ بلاول کو جمع کروایا تھا، سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وہ ایوان میں نہیں جانا چاہتے استعفیٰ واپس نہیں لیں گے

دوسری جانب باول زرداری نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ میں پارٹی کے سینیٹروں کے کردار کے متعلق ایک پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے جس کے اراکین سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخاری، سعید غنی، صابر بلوچ اور فرحت اللہ بابر ہیں۔ یہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ پی پی کے کس کس سینیٹر نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا،

واضح رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پی پی کے سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول زرداری کو جمع کروا دئیے ہیں، اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ میں اسوقت شکست ہوئی جب صادق سنجرانی اپنی چیئرمین شپ بچا گئے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 64 ووٹ ہونے کے باوجود ناکام ہو گئی.

مسلم لیگ نے بھی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے ،اب پی پی نے بھی کمیٹی بنا دی جو اس ضمن میں تحقیقات کرے گی

Leave a reply