مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پولیو مہم میں ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں کی بھرپور شرکت

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر: مدثر رتو)ملک بھر...

عالمی دنیا کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو...

پہلگام: بھارتی اہداف، ماضی اور مستقبل.تحریر:ڈاکٹر عتیق الرحمان

پہلگام: بھارتی اہداف، ماضی اور مستقبل ایک سیر حاصل تجزیہ:...

پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا

پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا...

پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب

پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے، ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے، تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی ، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،گزشتہ 3 دن میں 7 کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا،بھارتی فوج کی ناپاک کاروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمیں ہتھیانے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے اُنہیں بے گھر کر رہا ہے، یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے،

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیر شاخ نے مودی کی زیرقیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو بے گھر اور ہراساں کر رہی ہے تاکہ اُنہیں بھارت کی غلامی تسلیم کر نے پر مجبور کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ پہلگام افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ تاہم اس المناک واقعے کو کشمیری عوام کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اور ان کے گھروں کو تباہ کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور اُنہیں عقوبت خانوں میں ڈالنا ایک ایسا عمل ہے جس سے نہ صرف ان کے اہل خانہ اذیت کا شکار ہیں بلکہ پوری کشمیری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بیان میں اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیر دنیا کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس سے خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہیگا۔ بیان میں عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ،زاہد اشرف ، زاہد صفی اور دیگر نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبر و استبداد کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے اور انہیں ان کا بنیادی حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan