رئیل می کی 8 سیریز کا 5 جی اسمارٹ فون متعارف

0
83

رئیل می نے اپنی 8 سیریز میں 8 فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ رئیل می نے کچھ ماہ پہلے 7 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور مارچ 2021 میں اس کی اپ ڈیٹ ورژن 8 سیریز کو پیش کیا گیا مگر اس وقت رئیل می 8 سیریز میں 5 جی سپورٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق کچھ صارفین نے 5 جی نہ ہونے پر ڈیوائس کو لینے سے انکار کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اب رئیل می 8 فائیو جی کو متعارف کرادیا گیا ہے –

فوٹو بشکریہ رئیل می
رئیل می 8 فائیو جی میں سپورٹ فراہم کرنے والا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے جو 2.77 جی بی پی ایس اسیڈ تک انٹرنیٹ چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ 4 جی ماڈل میں ہیلیو جی 95 پرایسسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
رئیل می 8 فائیو جی میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل سیٹ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جو کمپنی کے مطابق 21 گھنٹے مسلسل ویڈیو چلاسکتی ہے یا کئی دن تک میوزک پلے بیک کیا جاسکتا ہے فون کے ساتھ 18 واٹ چارجر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی ماڈل کے ساتھ 30 واٹ چارجر دیا جارہا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں اس کی قیمت 320 ڈالرز ( 49 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

Leave a reply