پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کے بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ دینے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات کے معاملے پر بحث ہوئی۔ علیمہ خان کا مؤقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت دی تھی کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے۔سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان کو بتایا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 9 ارکان نے مخالفت اور 13 نے انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں رائے دی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان سے اسی بحث کے باعث سلمان اکرم راجا دل برداشتہ ہوئے اور انہوں نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم کی غذر کے قومی ہیروز سے ملاقات، 25،25 لاکھ کے انعامی چیک اور شیلڈز پیش

پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے

ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے انکشافات

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

Shares: