بھارتی فوج کے سابق اعلیٰ افسران نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو تسلیم نہ کرنا شہداء کے اہل خانہ کی توہین ہے۔
دہلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران سابق جرنیلوں اور فوجی افسران نے حکومت کی خاموشی پر سوالات اٹھائے۔ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے 10 جوانوں کی فہرست موجود ہے جو آپریشن سندور کے دوران مارے گئے، لیکن حکومت خصوصاً وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ان شہادتوں سے انکار کر رہے ہیں، جو باعثِ شرم ہے۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) ریٹائرڈ انیل چوہان نے کہا کہ حکومت کی خاموشی اُن خاندانوں کے لیے گہری توہین ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو بھارت کی خاطر قربان کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک مودی حکومت شکست پر پردہ ڈالتی رہے گی۔
سی ڈی ایس انیل چوہان نے مزید کہا کہ سچ کو لاشوں کے ساتھ دفنایا نہیں جا سکتا، حکومت کو ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو سچ بتانا ہوگا۔پریس کانفرنس میں شریک سابق افسران نے مطالبہ کیا کہ آپریشن سندور میں مارے گئے فوجیوں کی قربانیوں کا سرکاری سطح پر اعتراف کیا جائے، اور شہداء کے لواحقین کو انصاف دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی شہداء کی توہین ہے، اور یہ عمل بھارتی فوج کے مورال پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
15 ہزار روپے تنخواہ والا کلرک 30 کروڑ کے اثاثوں کا مالک نکلا








