گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواح علاقے مونگی بنگلہ روڈ پر چک نمبر 159 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب، نعش کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا
معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 159گ ب کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ اعجاز احمد کھوکھر نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ناکہ لگایا ہوا تھا اسی دوران مونگی بنگلہ کی جانب سے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور پولیس ناکہ کو دیکھ کر پیچھے مڑ کر موٹر سائیکل کچی سڑک پر پھینک کر فصلوں میں چپ گئے
جس پر پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر ان کا پیچھا کیا جس پرمسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے حفاظت اختیاری میں جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد جب دوطرفہ فائرنگ بند ہوئی تو چک 370ج ب کا رہائشی ندیم ولد بنیامین مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہونا پایااور باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
ہلاک ہونے والا ملزم قتل اقدام قتل ڈکیٹی چوری کی وارداتوں میں پنجاب بھر کی پولیس کو مطلوب تھا اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی چوکی انچارج مونگی بنگلہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا اور پولیس مصروف کارروائی ہے