سیالکوٹ،باغی ٹی وی شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ پولیس کی موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری.،دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم عدنان اسلم گرفتار کر لیا.
ملزم کے قبضہ سے 5500 گرام چرس اور 350 بوتلیں ولایتی شراب برآمد. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی پولیس ٹیم کو شاباش سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک جاری کر رکھا ہے.