صارفین سے 220ارب روپے وصولی: واپڈاکی نیپرا کو درخواست صارفین پریشان

0
36

اسلام آباد :صارفین سے 220ارب روپے وصولی: واپڈاکی نیپرا کو درخواست صارفین پریشان ،اطلاعات کے مطابق واپڈا نے موجودہ مالی سال کے لیے بجلی صارفین سے 220 ارب روپے کی وصولی کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق واپڈا نے مالی سال 21-2020 کے لیے پاور پلانٹس کی مرمت، سرمایہ کاری، سکوک بانڈز ریٹرن اور دیگر عوامل کی مد میں 177 ارب روپے صارفین سے وصولی کی درخواست کی ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہےکہ اسی طرح صوبوں کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 43 ارب روپے ادائیگی کے لیے بھی صارفین سے وصولیوں کی اجازت مانگی گئی ہے۔

Leave a reply