سرگودھا ،باغی ٹی وی ( ادریس نوازچدھڑ) میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

سرگودہا پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے سلسلے میں ریویو بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس کے چیئرمین آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب اور ایس پی پیٹرولنگ اختر جوئیہ شامل تھے ۔

ریویو کےلیے سرگودھا کے 157 جبکہ میانوالی سے 67 امیدواران نے اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں جن کی قد چھاتی کی پیمائش کے لیے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔

ریویو بورڈ میں چار اُمیدواران کامیاب قرار پائے گئے بعد ازاں جنہوں نے دوڑ کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا۔

اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ جس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلیئے انتہائی موثر اقدامات کیئے گئے ہیں ۔ تمام مراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے ۔

Shares: