ریڈ زون میں اجتماعات کرنے پر کتنی ہو گی سزا؟ حکومت نے عدالت میں بتا دیا

0
41

ریڈ زون میں اجتماعات کرنے پر کتنی ہو گی سزا؟ حکومت نے عدالت میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کا معاملہ،پنجاب حکومت نے ریڈ زون میں اجتماعات اور جلوس پر پابندی کے بارے میں بل لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ بل پر عوامی شنوائی کے بعد اسے ایک ماہ میں پنجاب اسمبلی سے قانون کا درجہ مل جائے گا،بل کے تحت پنجاب میں کسی علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جاسکے گا اجتماعات، جلسے اور جلوس کیلئے علاقے مخصوص کیے جائیں گے،

سرکاری وکیل نے کہا کہ اجتماعات، جلسے اور جلوس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت کہ ضرورت ہوگی، ریڈ زون میں اجتماعات کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے، دو سے پانچ برس تک قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے،

عدالت نے حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے کے بعد درخواست نمٹا دی

واضح رہے کہ مال روڈ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت یہاں واقع کئی عمارات ہیں جو مغل طرز تعمیر کا نمونہ ہیں، یہاں برطانوی سامراجی دور میں تعمیر شدہ عمارات بھی ہیں جو برطانوی دور میں تعمیر کی گئی تھیں اور اب بھی استعمال میں ہیں، دو مختلف ادوار کی یادگاروں سے مزین یہ شاہراہ بلاشبہ تاریخ کی گواہ ہے، مال روڈ پر عجائب گھر، لاہور چڑیا گھر، پنجاب صوبائی اسمبلی، قربان لائنز (پولیس)، ایچیسن کالج واقع ہے۔

Leave a reply