پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان کو ایک شخص نے دھوکا دہی کے الزامات میں گھیر لیا ہے۔ قطر سے آئے شاہد رفیق نامی ایک شخص نے لاہور پریس کلب کے باہر ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ 2009 میں انہوں نے ریما خان کی فلم ‘لو میں گم’ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے انہیں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے دیے تھے، مگر بدلے میں نہ صرف انہیں کوئی منافع نہیں ملا بلکہ ان کے ساتھ دھوکا کیا گیا۔
شاہد رفیق نے بتایا کہ 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تھے تاکہ ڈیفنس میں پراپرٹی خرید سکیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات ریما خان کی بہن، مائرہ خان سے ہوئی جو ایک رئیل اسٹیٹ ڈیلر تھیں۔ شاہد رفیق کے مطابق، مائرہ خان نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ریما خان کی فلم میں سرمایہ کاری کریں، جس سے انہیں مالی فائدہ ہوگا۔ مائرہ خان نے انہیں کہا کہ 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کریں اور چند ماہ کے اندر منافع مل جائے گا۔شاہد رفیق کے مطابق، مائرہ خان نے ریما خان سے ان کی ملاقات کا اہتمام بھی کیا اور اس ملاقات کے بعد انہوں نے فلم ‘لو میں گم’ کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔ تاہم، اس کے بعد ریما خان کی بہن مزید پیسوں کی مانگ کرنے لگیں، جس سے ان کی تشویش میں اضافہ ہو گیا۔
شاہد رفیق نے بتایا کہ انہیں ریما خان نے ملائیشیا بلایا جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ وہ تقریباً 20 سے 25 دن وہاں ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے، لیکن جب فلم مکمل ہو گئی، تو ریما خان نے انہیں پیسوں کی واپسی دینے کے بجائے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا۔شاہد رفیق نے دعویٰ کیا کہ ریما خان نے پیسوں کی واپسی کے بجائے ان سے ایک معاہدہ کر لیا جس کے تمام ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ شاہد رفیق نے کہا کہ اس کے بعد ریما خان نے ان پر 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا اور انہیں فراڈ قرار دے دیا۔
شاہد رفیق نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو لے کر سول کورٹ گئے، جہاں جج نے فیصلہ دیا کہ "شاہد رفیق نے نہیں بلکہ ریما خان نے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے”۔ ان کے مطابق، ریما خان نے سول اور سیشن کورٹ میں کیس ہارنے کے بعد ہائی کورٹ میں اسٹے آرڈر حاصل کیا ہے۔ ریما خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، مگر انہوں نے درخواست دے کر مزید مہلت حاصل کر لی۔ شاہد رفیق نے یقین ظاہر کیا کہ وہ یہ کیس جیت جائیں گے۔
یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس الزام نے ریما خان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور شوبز انڈسٹری میں یہ ایک سنسنی خیز موضوع بن چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تنازعہ کب تک حل ہوتا ہے اور ریما خان اس کے بارے میں کیا وضاحت پیش کرتی ہیں
مذاکرات کے باوجود پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا.احسن اقبال