سرگودھا:گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ کمشنر

تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی ری فلنگ ایک سنگین جرم ہے ۔ جس کی روک تھام کیلئے اوگرا نے انتظامی افسران کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں ۔ افسران ان اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے بلاتقریق کارروائیاں یقینی بنائیں ۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کا آڈٹ کروائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت پولیس ، سول ڈیفنس ، انڈسٹریز ، ریسکیو 1122 اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں معیاری و غیر معیاری سلنڈرز کی چیکنگ کیلئے سول ڈیفنس فیلڈ سٹاف کو جدید آلات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کیلئے آگاہی سیمینار کروانے کے علاوہ فائیر فائٹنگ ٹریننگ کروانے کے ضرورت پر بھی زور دیا ۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے صرف اوگرا کے ایس او پیز کے مطابق سلنڈرز کی خرید و فروخت کی اجازت ہے ۔

اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے غیر معیاری سلنڈرز کی ری فلنگ اور خرید و فروخت کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔

اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کیں ۔

Comments are closed.