گو جرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے سی فریج مکینک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔نعش رورل ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرارحسین نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔
چک نمبر275ج ب کا حسن نذیراے سی فریج کا مکینک تھا جس کوتھانہ نواں لاہور کے علاقہ نہر ڈنڈیانوالہ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیااورملزمان فرارہو گئے جس کی شادی چک نمبر277ج ب کے نواز کی بیٹی سے ہوئی تھی
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی ایس ایچ او نواں لاہوراور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورنعش کواپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیااورملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔








