تازہ اعداد و شمار کے مطابق لیبر پارٹی کے اقتدار کے پہلے سال کے اختتام پر 32 ہزار 59 پناہ گزین عارضی طور پر ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
برطانوی ہوم آفس کے مطابق مارچ میں یہ تعداد 32 ہزار 345 کی بلند ترین سطح پر تھی جو اب کچھ کم ہوئی ہے، تاہم اب بھی ایک سال قبل کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔یہ تعداد کنزرویٹو حکومت کے دورِ اقتدار (ستمبر 2023) میں ریکارڈ کی گئی 56 ہزار 42 کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔مالی سال 25-2024 کے لیے حکومت نے پناہ گزینوں پر اخراجات کے لیے 4.76 بلین پاؤنڈ مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال سے 12 فیصد کم ہیں۔ اس بجٹ میں رہائش، نقد امداد، عملے کی تنخواہیں اور سرحدی امور شامل ہیں تاہم انگلش چینل میں چھوٹی کشتیوں کو روکنے کے اخراجات شامل نہیں۔
حکام کے مطابق اخراجات میں کمی سے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہوٹلوں پر انحصار اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے طویل المدتی رہائش کا انتظام اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
روس کا یوکرین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ، ایک ہلاک، 15 زخمی
بھارتی پارلیمنٹ میں آن لائن گیمز پر پابندی کا بل منظور
محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں
قرضہ لیکر پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ








