ڈی آئی خان :عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کا سابق ممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کو ٹکٹ دینے سے انکار

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سابق ممبرصوبائی اسمبلی نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی کوانکارکردیاگیا،مفاد پرستی کی سیاست نہ سمیع اللہ علیزئی کو کہیں کانہ چھوڑا، حلقہ سٹی ون اورسٹی ٹو کی عوام نے سمیع اللہ علیزئی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے اور مخالف پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میںحلقہ سٹی ون اورسٹی ٹو کے عوام نے سمیع اللہ علیزئی کی ہار میں کرداراداکرنے کااعلان کردیاہے ۔ انہوںنے سخت غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کے خلاف تحفظات کا اظہارکردیاہے جبکہ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام(ف)کے قائد مولانافضل الرحمان نے بھی اسے جمعیت کی صوبائی ٹکٹ دینے سے صاف انکارکردیاہے ۔ قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے انکارکے بعد سمیع اللہ علیزئی کے پرکٹ چکے ہیں اوراس نے دوسری سیاسی پارٹیوں سے روابط بڑھانے شروع کیے مگریہاں بھی اسے ناکامی کاسامناکرناپڑا ۔سمیع اللہ علیزئی نے علیزئی خاندان کی نیک نامی اورساکھ کومٹی میں ملادیاہے ۔ مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے وہ عوام میں بھی اپنی مقبولیت کھوچکاہے اورکہیں کابھی نہیں رہاہے ۔ واضح رہے کہ حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے سابق ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کی کرپشن پراس کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی درخواستیں دائرکرائی ہوئی ہیں ۔

Leave a reply