اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف

اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا ،پولیس کی بجائے اوکاڑہ کا کنٹرول ڈاکوؤں کے ہاتھ میں آنے سے ڈاکوؤں کا قانون چلنے لگا،عوام مجبور اور بےبس تھانہ صدر کی حدود دربار بابا گھسیٹے شاہ فیصل آباد روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔جس میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ٹرک نمبر 8713/ایل ایکس یو کو لوٹ لیا: ٹرک ڈرائیور رحمت علی اور بیوپاری علی حسنین اوکاڑہ آ رہے تھے کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔
ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع پر تھانہ صدر نے کارروائی کا آغاز کردیا،عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کب کاغذی کارروائی سے باہر نکل کر عوام کوتححفظ دینے کیلئے عملی اقدام اٹھائے گی-

Comments are closed.