سیالکوٹ: ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ایک صحت مند ریسکیورز ہی بہتر طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دے سکتا ہے-سید کمال عابد

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔
بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہد ایت پرر یجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ضلع سیالکوٹ اور نارووال کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ (جنوری تا جون)کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نارووال محمد نعیم کے علاوہ سیالکوٹ کے آفیسر ز ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان اور سمیع اللہ گوندل،کنٹرول روم انچارج عرفان یعقوب، اسٹیشن انچارج محمد رضا اور ضیا المصطفی، اکاؤ نٹنٹ شاہد اقبال، جبکہ ناروال کے آفیسرز ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدنان خالد خان، محمدعاصم، کنٹرول روم انچارج امتیاز، ٹرانسپورٹ انچارج سید عمران ناصر، اکاؤ نٹنٹ نور اور اسٹیشن انچارج مقصود احمد نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا مزید براں انہوں نے آفیسرز کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبہ کے تحت اپنے فرائض ادا کرتے رہیں اپنے دائرہ کار میں آنے والے اسٹیشن،گاڑیوں اور ان کے آلات کی انسپیکشن کرتے رہیں اور خراب ہونے کی صورت میں بروقت مرمت کروائیں تا کہ عوام الناس کی مدد میں تاخیر نہ ہو۔ سٹاف کی فٹنس اور مسائل کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ ایک صحت مند ریسکیورز ہی بہتر طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دے سکتا ہے۔

Leave a reply