سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کاسیالکوٹ کا دورہ، مون سون سیزن اور محرام الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیالکوٹ کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد حالیہ مون سون سیزن اور محرام الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون سیزن اور محرم الحرام کی مناسبت سے جاری ایمرجنسی کوریج پلان کے متعلق بریفنگ دی۔

ریسکیورز 9,7اور 10محرم کے حوالے سے ریسکیو میڈیکل ٹیمیں بنا دیں ہیں،ضلع بھر میں اہم امام بارگاہوں اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج فراہم کریں گے۔ سیلابی صورتحال کے لیے ریسکیو نے چپراڑ، بجوات، ہیڈمرالہ، شہباز پور پل کے علاوہ تحصیل پسرور میں چھور اور ڈیک کے مقامات پر ریسکیو ریلیف فلڈ کا سامان پہنچا دیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد ی کاروئیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

ریجنل ایمرجبسی آفیسر نے مون سون اور محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان پر اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعدازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال امام بارگاہ، کینٹ، اڈہ پسروریاں، اور مستری عبداللہ کا دورہ کیا اور جلوس کی گزرگاہ کا جائزہ لیا اور مجلس انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے اپنے دورہ کے دوران ریسکیو وہیکلز کے سامان کی ورکنگ اور تعداد کو چیک کیا ، اس کے علاوہ اسٹور کی ڈیٹا انٹریز، اکاؤنٹ آفس اور ٹیکنیکل آفس کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ بعدازاں کنٹرول روم کے ایمرجنسی ریکارڈ اور ایمرجنسی کالز کو بھی سنا۔ فلڈ فائٹنگ کے آلات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کا عملی نمونہ بھی پیش کیا جس کی کمانڈ محمد امین LFRنے کی۔

اسٹیشن انچارج ضیاء المصطفی اور ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل بھی ہمراہ موجود تھے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی کارکردگی کو سراہا اور ضروری ہدایات بھی دیں اور کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں تا کہ ہم بہتر طور پر عوام الناس کو سہولیات مہیا کر سکیں۔

Shares: