عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور بیرونی استحکام کو متاثر کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر غیریقینی صورتحال برقرار ہے جس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں انکشاف کیا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 200 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں کمی ہوئی۔آئی ایم ایف نے کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کھاد پر ٹیکس بڑھانے اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ان تجاویز پر ایک سال کی مہلت مانگ لی۔

منڈی بہاؤالدین: محمد سعید شاکر کا برطانوی کونسل اسمبلی و سرکاری دفاتر کا دورہ

Shares: