رہائشی عمارت کے اندر دھماکا، بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، 6 زخمی

0
65

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کے اندر دھماکے سے بچے سمیت 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 9 میں گھر کے اندر گیس پریشر اور شارٹ سرکٹ سے ہونیوالے دھماکے سے 5 منزلہ عمارت لرز گئی۔ دھماکے اتنازور دار تھا کہ عمارت کی بالائی منزل کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 6 سالہ عبدالہادی اور 40 سالہ آصف جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق متاثرہ گھرمیں نیا اے سی لگا تھا۔ کمرے میں گیس کا پریشر بنا اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا جبکہ کمرے کی دیورایں بھی ہلکے بلاک سے بنی تھیں جس کے باعث دیواریں اور چھت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا کہنا تھا کہ واقعہ گیس لیکج سے ہوا جس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ حادثے میں جھلس کرزخمی ہونیوالے تمام افراد کو سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply