باجوڑ میں قتل ہونیوالے آزاد امیدوار ریحان زیب کی نماز جنازہ ادا

0
104
rehan zeb

باجوڑ سے آزاد امیدوار ریحان زیب کی نماز جنارہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ انکے آبائی علاقے برشاہ نرے میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ،ریحان زیب آزاد امیدوار تھے جو این اے 8 اور پی کے 22 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کا قتل افسوسناک ہے، کے پی کا امن تباہ وبرباد کردیا گیا، الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں کے لئے ایسے واقعات سوالیہ نشان ہیں، دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے، اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

ریحان زیب کے قتل پر ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے، ڈی ایچ کیو خار نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ کو رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ باجوڑ کے علاقے صادق پھاٹک میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ میں ریحان زیب مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے، فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ میں زخمی طلحہ کو سینے پر زخم آئے، جس کا علاج جاری ہے، جبکہ سلطان روم کو دائیں ہاتھ اور ابن امین کو بائیں ہاتھ پر زخم آیا ہے.

این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کا قتل ،الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار کے قتل کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔باجوڑ میں عام انتخابات ملتوی کردیے گئے، باجوڑ میں آزاد امیدوار کے قتل کے بعد مذکورہ حلقے میں الیکشن ملتوی کئے گئے،ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی ہوگیا۔ الیکشن کمیشن باجوڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

باجوڑ میں ریحان زیب کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا، وہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے،تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم تحریک انصاف نےٹکٹ نہ دیا تو آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ریحان زیب اپنے حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے، انکو دن دہاڑے انکو گولیاں ماری گئیں، ریحان زیب کی موت کے بعد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حمایت یافتہ امیدوار تھا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے، ریحان زیب کو ٹکٹ نہیں ملا تھا بلکہ وہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے.

Leave a reply