رہبر کمیٹی کا اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتیں مولانا سے کیا چاہتی ہیں؟

0
33

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی پریشان کرکے رکھ دیا، اپوزیشن جماعتیں مولانا سے کیا چاہتی ہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم درانی کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن،جے یو آئی ،اورنیشنل پارٹی کے ارکان شریک ہیں ،اجلاس میں آزادی مارچ میں حتمی شمولیت  کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور ہوگا ،

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

اجلاس میں احسن اقبال ، فرحت اللہ بابر ، نئیر بخاری، میاں افتخار شریک ہیں، اجلاس میں سینیٹر طاہر بزنجو، ہاشم بابر سمیت دیگر بھی شریک ہیں.

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

اپوزیشن جماعتیں جے یو آئی سے آزادی مارچ یا دھرنا پر وضاحت مانگیں گی ،اپوزیشن جماعتیں اعتماد میں لیے بغیر مارچ کےاعلان پر سوالات کریں گی،رہبر کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی کارروائیوں پر بھی غور ہوگا،

مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کی بجائے اے پی سی چاہتی ہیں لیکن مولانا بضد ہیں کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ ہی ہو گا

رہبر کمیٹی کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدات جے یو آئی کا بھی اہم اجلاس ہوا جس میں اکرم درانی بھی شریک تھے ،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

 

قانونی کاروائی کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ، مولانا کے گرد گھیرا تنگ

Leave a reply