ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے، عاصم سلیم باجوہ

0
82

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک ٹربیونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ریکوڈک کیس میں اکسیڈ ٹریبونل سے بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کو جرمانے پر حکم امتناع مل گیا۔ ذرائع کے مطابق ریکوڈک کیس اکسیڈٹریبونل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عالمی بینک کےثالثی فورم نےپاکستان کو 6ارب ڈالر جرمانہ پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

یاد رہےکہ جولائی2019 میں اکسیڈ ٹریبونل نے آسٹریلوی کمپنی کےحق میں فیصلہ دیا تھا اور اکسیڈنے پاکستان کو 6 ارب ڈالر ٹیتھیان کو ادا کرنےکاحکم سنایا تھا۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق جرمانے پر حکم امتناع پاکستان اور قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، جرمانہ کالعدم قراردلانے کےلیےقانونی کارروائی شروع کی تھی۔

اےجی آفس کا کہنا ہے کہ اکسیڈ نے پاکستان کی درخواست پرعبوری حکم امتناع دیا تھا، اپریل2020 میں حکم امتناع مستقل کرنےکی سماعت ہوئی اور 16ستمبر کو اکیسڈ نے پاکستان کےحق میں حکم امتناع مستقلی کا حکم دے دیا۔اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی2021 میں ہوگی۔

اسےکہتےہیں لیڈرشپ:سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں کا کفارہ عمران خان نے ادا کردیا ، ریکوڈک کیس میں ایک اورکامیابی

Leave a reply