چترال ،باغی ٹی وی :وادی کیلاش کے بیریرگاؤں میں کیلاش قبیلے کا مذہبی رہنمایعنی چیف قاضی ادینہ خان کیلاش کی موت پر تین دن تک رسم منائی گئی۔آنے والے مہمان میت کو بندوق کی فائر نگ سے سلامی دیتے ہیں اور میت کو دفناتے وقت بھی ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ اس دوران کیلاش مرد ڈھولک بجابجاتے ہیں اور خواتین روایتی رقص کرتی ہوئی مذہبی گیت گاتی ہیں دیکھتے ہیں وادئ کیلاش سے گل حماد فاروقی کی یہ خصوصی رپورٹ
Shares: