بلوچستان کے علاقے میں کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
باغی ٹی وی: لیویز حکام کے مطابق دہشتگردوں نے بالگتر کے علاقے نلی میں گاڑی کو نشانہ بنایا ہے،چیئرمین یونین کونسل بالگترمحمد اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے جو ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے پولیس کے مطابق نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون رئیسانی اور ان کے محافظ کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر جاں بحق کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ سے بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا برہمداغ لہڑی بھی جاں بحق ہوا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایس پی سریاب ضیا مندوخیل کے مطابق ہارون رئیسانی نے سریاب روڈ پر واقع بس ٹرمینل کے ساتھ واقع دکانوں پر چھاپہ مارا اور ایک دکان سے ممنوعہ اشیا برآمد ہونے پر جرمانہ کر دیا۔ جس پر بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا برہمداغ لہڑی نے کارسرکار میں مداخلت کی اور تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہارون رئیسانی کے ساتھ ایک سرکاری محافظ بھی تھا۔ دونوں کو سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔