قصور
ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز ٹریفک پولیس سے اپیل،خدارا چار ماہ سے ری  نیو کروائے جانے والے لائسنس پہنچا دو،
تفصیلات کے مطابق قصور میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس تو بن رہے ہیں مگر چار ماہ قبل ری نیو کروائے جانے والے لائسنس ہولڈرز کو ابھی تک ان کے لائسنس نہیں مل سکے بیشتر
ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اپنے لائسنس ری نیو کروائے جانے کے باوجود  بھی لائسنس نا ملے ہیں
حالانکہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے شہریوں کو لائسنس ری نیو کروائے جانے پہ کہا جاتا ہے کہ ایک ماہ تک آپ کے گھر والے ایڈریس پہ بزریعہ ڈاک لائسنس پہنچ جائے گا جس کے 180 روپیہ الگ سے وصول کئے گئے  تاہم بیشتر شہریوں کی طرف  سے بتایا گیا کہ ابھی تک لائسنس نہیں مل سکے ہیں
شہریوں نے پنجاب پولیس اور لائسنس پرنٹ کرنے والی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ہمارے پرنٹ شدہ ری نیو ڈرائیونگ لائسنس ہمیں ہمارے گھروں میں بذریعہ ڈاک بھجوائے جائیں








