رینٹ اے کار کی آڑ میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے گرفتار

0
54

رینٹ اے کار کی آڑ میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینٹ اے کار کی آڑ میں پولیس افسران اور شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ہتھیانے والے 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

شارع فیصل پولیس نے لاہور میں کارروائی کرکے رینٹ اے کار کی مد میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے دو ملزمان وقار احمد اور دانش اقبال کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ افراد تھانے پہنچنا شروع ہوگئے۔گرفتار ملزمان ڈیفنس میں رینٹ اے کار کھول کر شہریوں کی قیمتی گاڑیاں رینٹ پر حاصل کرکے جعلی چیک دیتے تھے۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو انکی قیمتی گاڑی رینٹ پر چلانے کی مد میں پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا لالچ دیتے تھے۔

ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز ون میں 20th اسٹریٹ پلاٹ نمبر ایس 19 پر الرزاق لوجسٹک سبسیڈری آف کے نام سے دفتر بنارکھا تھا۔ملزمان جعلسازی سے ہتھیائی گئی گاڑی کو کراچی سمیت اندرون سندھ لے جاکر اسٹامپ پیپر پر فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان سندھ پولیس کے ایک اعلی افسر کے رشتے دار کی گاڑی بھی جعلسازی سے ہتھیا چکے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں جعلسازی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے مقدمے میں کمزور دفعات لگائے جانے پر ملزمان کے باآسانی ضمانت حاصل کرنے کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply