وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ادارے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل جاری ہے جس کے تحت آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اب ایف آئی اے میں ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن کام کریں گے۔ اس سے قبل صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن موجود تھے۔نئے ڈھانچے کے تحت نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے۔سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے۔ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے میں 2 نئے زون بھی قائم کیے گئے ہیں.
گلگت بلتستان زون، جس کا زونل آفس گلگت میں قائم ہوگا (اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون کا حصہ تھے)۔سکھر زون، جس کا زونل آفس سکھر میں ہوگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد ادارے کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے، 70 اسکوائر اور باب الیمن میں 13 مقامات نشانہ
ٹرمپ کی نوبیل امن انعام کی خواہش پھر ادھوری، ماہرین نے امکان مسترد کر دیا
سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے