ڈی آئی خان : گومل زام کی نہروں کی ناقص میٹریل سے مرمت, پانی رسنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی ( احمدنوازمغل)گومل زام(کمانڈایریا)کی نہروں کی ناقص میٹریل سے مرمت کے بعد مین کینال سے پانی کارسائوشروع،زمینداروں اورعوام پریشانی میں مبتلاہوگئے ،محکمہ ایری گیشن اورٹھیکیدار ناقص تعمیر کے بعد بھاگ گئے ،کرپشن اوربھتہ خوری کے باعث محکمہ ایری گیشن ے افسران ٹھیکیدارکے سامنے شیر سے گیڈربن جاتے ہیں ۔جب بھی زمیندار محکمہ کو ٹھیکیدار کے ناقص کارکردگی کی رپورٹ دیتے ہیں تو محکمہ ایری گیشن کے افسران کے چہرے اورآوازبدل جاتی ہے حالانکہ انہیںاس کے سدباب کی کوشش کرنی چاہیے۔5 نومبر کو نہر کھولنے کے دعوے ہوامیں تیرثابت ہوگئے ہیں۔25نومبر تک صرف3کیوسک پانی بھی نظام گزارنے سے قاصرہے ۔نیا ایکسین غلام رسول برکی بھی کام کا معیار درست کروانے کی بجائے رپورٹ کرنے والوں پر غصہ اتاررہاہے۔تمام نظام بغیر بیل دار اور میٹ کے خود کار طریقے سے جاری ہے۔ایس ڈی اوز اپنے بیل داروں کی بجائے کمیٹی سے نہر چلوانے کے در پے ہوچکے ہیں۔افسران بھی بیل دار وں کے نام بتانے سے کنی کترانے لگے ہیں۔ کیا گھوسٹ بیل دار ہیں یا کوئی اورمعاملہ ہے۔زمینداروں نے اپیل کی ہے کہ محکمہ ایری گیشن سے اس بارے کوئی معلومات لیں کہ آخر کسان کیوں چیخ رہا ہے اورنہر کیوں بار بار ٹوٹ رہی ہے ۔ٹھیکیدار کام صحیح کیوں نہیں کر رہاہے جس کی وجہ سے نہروں سے پانی کارسائوشروع ہوگیاہے جوکہ شک وشہبات کوجنم دے رہاہے۔

Leave a reply