ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی ( جواد اکبر سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بارجنوری کا الیکشن کَالعَدَم،ری پولنگ 11 فروری کو ہو گی۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان میں صدر بار 2024-2023 کے 14 جنوری کا الیکشن کالعدم کے بعد دوبارہ ری پولنگ کی نئی تاریخ 11 فروری بروز ہفتہ کوہو گی۔جس میں اب دو امیدوار صدر بار قیصرعباس خٹک اور عارف گورمانی ہیں جیسے ہی دن قریب ہورہے ہیں گہما گہمی اور جوڑ توڑ دوبارہ عروج پر ہیں۔ اس سلسلے میں سینئر وکیل جناب خالد اقبال بھٹی کی پہلے بھی 14 جنوری کو بہت محنت رہی ہے اور بھٹی لائرز گروپ کے لیڈر ہونے کی حیثیت سے ان کا کہنا تھا کہ قیصرعباس خٹک کو پہلے بھی اپنے دوستوں کی سپورٹ سےاچھے خاصے ووٹ دلواۓ ہیں اب بھی بہت بڑی لیڈ سے قیصر عباس خٹک کو جتوائیں گے ،آج قیصر عباس خٹک کے ظہرانے میں ایک اچھی خاصی تعداد کے ساتھ دوستوں کے ہمراہ خالد اقبال بھٹی ایڈوکیٹ نے قیصر خٹک کی جیت کی نوید سنا دی ہے اور کہا کہ ہم جہاں بھی دوستوں کے ساتھ ٹہرتے ہیں پھر پیچھے نہیں ہٹتے۔

Shares:








