امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) کی ری پبلکن پارٹی میامی کے میئر کا الیکشن ہار گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ایلین ہگینز 59.46فیصد ووٹ لیکرکامیاب ہوگئیں ، ری پبلکن پارٹی کو میامی میں 30 سال بعد شکست ہوئی، ڈیمو کریٹ ایلین ہیگنز میامی کی پہلی خاتون میئر منتخب ہوئیں۔ایلین ہیگنز نے اپنی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میامی کو ایک محفوظ، مضبوط اور زیادہ شمولیتی شہر بنانے کے لیے کام کریں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ ری پبلکن پارٹی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک 2026 کے اہم مڈ ٹرم انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے،دوسری جانب، ڈیموکریٹس اس جیت کو ایک بڑے سیاسی بریک تھرو کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو آئندہ انتخابی ماحول پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

Shares: