کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے .
ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147 کے مطابق، ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنے فرائض پورے نہیں کر سکے کیونکہ آئرس پورٹل درست کام نہیں کررہا . خط میں کہا گیا کہ سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو 15 ستمبر کی آخری تاریخ کی یاد دہانی کے باوجود زیادہ تر ٹیکس دہندگان پورٹل کی غیر فعال کارکردگی کی وجہ سے وقت پر ٹیکس ادا نہیں کر سکے ایسوسی ایشن نے انتباہ دیا کہ اب ٹیکس دہندگان کو شق 138 کے تحت سسٹم کی جانب سے وصولی نوٹس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد جبراً وصولی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں جن میں جرمانے، ڈیفالٹ سرچارجز اور بینک اکاﺅنٹس کی منسلکی شامل ہیں.
کے ٹی بی اے نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقاتوں میں ان اہم مسائل کی بار بار نشاندہی کے باوجود پورٹل کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی کے ٹی بی اے نے زور دیا کہ پورٹل کی خرابی سالانہ ریٹرن فائلنگ کے اہم عرصے کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے ریٹرن فائل کرنا اور ٹیکس ادا کرنے کے عمل تقریباً ناممکن ہوگئے ہیں اور پورٹل ابھی تک مکمل فعال نہیں ہوسکا.
پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری