بھارتی سپریم کورٹ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ درخواست مقبوضہ کشمیر کے دو شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جنہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے۔یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دسمبر 2023 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا تھا، جو کہ مودی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیا گیا ایک متنازع فیصلہ تھا، جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کو ریاست کے بجائے یونین ٹیریٹری بنا دیا گیا، جو آئینی اور قانونی طور پر درست نہیں۔عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت میں اس اہم معاملے پر فیصلہ کن پیش رفت متوقع ہے۔
برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں
بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد
جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل
پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور








