صوابی،ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی

0
43

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت نے ریسکیو 1122 صوابی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ اگست میں(48490) کالز موصول ہوئیں جن میں سے(732) ایمرجنسی کالز تھیں ریسکیو 1122 صوابی نے ماہ اگست میں مجموعی طور پر 732 ایمرجنسیز میں ریسپانس کیا. جس کے نتیجے میں(688)افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکے (25) افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
​​​​​​​(100) ٹریفک حادثات،(569) میڈیکل ایمرجنسیاں، آگ لگنے کے (15) واقعات،(25) لڑائی جھگڑے/گولی لگنےکے, (07) ڈوبنے کے واقعات اور اس کی علاؤہ (16) دیگر نوعیت کے واقعات تھیں،(226) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت صوابی کے محتلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کیطرف سے تمام ونگ انچارجز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایات دی کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر مفت کال کریں شکریہ۔

Leave a reply