اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن دیپالپور میں Monthly Implementation Plan کے سلسلے میں ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں ڈویژن بھر کے کنٹرول روم انچارجز، ریسکیو سیفٹی آفیسرز اور اسٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی، جس کی صدارت ڈاکٹر ارشاد الحق نے کی۔ تحصیل اسٹیشن آمد پر کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ندیم اصغر نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

اجلاس کے دوران تمام افسران نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اب تک کیے جانے والے اقدامات کی تفصیل فراہم کی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل اسٹیشن پر ایمرجنسی گاڑیوں اور ان میں استعمال ہونے والے آلات و ادویات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹرن آؤٹ اور پروفیشنل نالج کا بھی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ارشاد الحق نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد کسی بھی ڈزاسٹر کی صورت میں بڑے نقصان سے بچنے کے اقدامات کرنا اور عوام الناس کو فوراً ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کے بعد ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کے ہمراہ سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اوکاڑہ کا دورہ کیا اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کے وژن کے مطابق ٹیلی فونک ایمرجنسیز ڈیلنگ کے حوالے سے سٹاف کو رہنمائی فراہم کی۔

Shares: