باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے فیتہ کاٹ کر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ دیگر ریسکیو افسران اور ریسکیورز بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس پنجاب گورنمنٹ کا ایک احسن منصوبہ ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریسکیو سروس دستیاب ہوگی مزید برآں ریسکیو 1122 کی خدمات اور کارکردگی عوام الناس کے لئے مثالی ہیں اور ریسکیورز کا جذبہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش ہے یقیناً موٹر بائیک ریسکیو سروس ننکانہ صاحب میں مددگار اور معاون ثابت ہوگی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس سے اوسطاً ریسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم کرکے 4 منٹ پر لانا ممکن ہوگا گنجان آباد، زیادہ ہجوم، تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے آغاز پر فلیگ مارچ بھی کیا فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب سے شروع ہوکر ریلوے روڈ سے براستہ دھولر چوک، یادگار چوک، لاری اڈا اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 پر اختتام پذیر ہوا آخر میں ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








