محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے،جس کے حوالے سے ریسکیو1122 نے پریس ریلیز جاری کی ہے،ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،
محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں ریسکیو1122 کے 3 ہزار سے زائد تعینات کیے جائیں گے جبکہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گئیں، ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کی 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا
جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ صدر اور کوہاٹی میں عزاداروں کے لیے موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کیجانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا،
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کی جناب سے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے جو عزاداروں کے خدمات کے لیے استعمال کی جائیں گئیں، ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا،کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے جو شب وروز کھلا رہیگا