چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اداروں کو جدید آلات اور ڈرونز سے لیس کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ اہم فیصلہ چیف سیکریٹری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں متعلقہ اداروں کو جدید مشینری فراہم کرنے، ندی نالوں کی صفائی اور دریا کے اطراف دفعہ 144 کے سخت نفاذ کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کو لائف جیکٹس اور دیگر حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو سیلابی خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا گیا۔ محکمہ سیاحت کو فوری طور پر باقاعدہ ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوام کو دریا کے کنارے جانے سے روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ مؤثر بنایا جائے اور ہوٹل مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ سیفٹی آلات اپنے پاس رکھیں، خلاف ورزی کی صورت میں این او سی جاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ڈرونز اور ایڈوانسڈ آلات فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مقامی کمیونٹیز کو ایمرجنسی رسپانس کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کا دفتر ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دینے کے لیے مختص ہوگا، اور ریسکیو 1122 میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق

ایران میں کارروائی امن کے لیے کی، کشیدگی ناگزیر حد تک بڑھ چکی تھی: امریکی ترجمان

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 85 فلسطینی شہید

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

Shares: