سیالکوٹ: ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز ہائی الرٹ ہیں۔ انجینئر نوید اقبال
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض)ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز کو ہائ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انجینئر نوید اقبال
کے مطابق حالیہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور فلڈ الرٹ کے پیش نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے۔
اس سلسلسے میں تمام سیکٹرز جن میں چپراڑ، ہیڈمرالہ، سیدپور بجوات، تحصیل سمبڑیال میں شہبازپور پل, رندھیر باگھڑیاں، تحصیل پسرور میں نالہ ڈیک اور چھور سمیت تمام سیکٹرز میں سیلابی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے والے آلات و کشتیاں بھیج دیں گئیں ہیں۔ ریسکیو ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں جن میں سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہو گا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو مختلف ریسکیو ریلیف کیمپس کا دورہ کروایا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افیسزر و آفیشلز الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔